Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے دو مبینہ مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور ایک ہلاک ہوگیا جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل بھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی ٹیم نے اورنگی کے علاقے الطاف نگر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عامر اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
زخمی ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کلری پولیس کا ماڑی پور روڈ پر بھی مبینہ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل عبدالفیض زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل