Wednesday, July 22, 2026
 

9 مئی مقدمہ؛ میاں محمود الرشید کا ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع

 



میاں محمود الرشید نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے 28 اپریل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر انہیں ضمانت دی جائے۔ وفاقی آئینی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، 9 مئی کے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں، جبکہ کسی بھی گواہ نے ان پر اشتعال انگیزی کا الزام نہیں لگایا۔ اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے برآمدگی کا الزام مسترد کرنے کے باوجود سازش کے جرم میں سزا سنائی۔ سازش سے متعلق گواہوں کے بیانات مختلف عدالتوں میں ایک دوسرے سے متضاد تھے اور اسی مقدمے میں شریک ملزم شاہ محمود قریشی کو بری کیا جا چکا ہے، لہٰذا ایک ہی مقدمے میں ایک ملزم کو بری اور دوسرے کو سزا دینا قانون کے منافی ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور ایس ایچ او تھانہ شادمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل