Wednesday, July 22, 2026
 

سانحہ گل پلازہ کیس: سرکاری اداروں نے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

 



سانحہ گل پلازہ کیس کی انکوائری، سرکاری اداروں نے تفتیشی افسر سے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جبوبی کی عدالت میں جمع کرادی۔ تفصیلات ککے مطابق گل پلازہ آتشزدگی کے مقدمے میں عدالتی حکم پر تعینات کیئے جائے والے ڈی ایس پی نے عدالت کے روبرو پیش رفت رپورٹ جمع کرائی۔ عدالتی حکم پر تفتیشی افسر نے مقدمے کی ازسرنو تفیتیش شروع کی تھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے احکامات پر جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ کسی بھی سرکاری ادارے نے خط کا جواب دیا اور نہ ہی متعلقہ افسران کے نام دیئے۔ سرکاری اداروں نے سوالنامے کا بھی جواب نہیں دیا۔ تنویر پاستا اور دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ ملزمان تفتیش میں مداخلت کررہے ہیں۔ ڈی ایس پی عامر ورک نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے ایم سی، ریسکیو 1122 سمیت 8 اداروں کو خط لکھے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل