Loading
نوکری سے نکالے جانے پر انتقام لینے کے لیے ملزم رشتے دار نے 7 سالہ معصوم بچے کو چھری سے ذبح کردیا۔
پولیس کے مطابق 7 سالہ بچے کو چھری سے ذبح کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سونیا شمروز خان نے ایس پی انویسٹی گیشن شاہ اسد خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
نوشہرہ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم مقتول بچے کا قریبی رشتے دار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کے والد نے ملزم کو چوری میں ملوث ہونے پر ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔
ڈی پی او کے مطابق ملزم نے نوکری سے نکالے جانے کا بدلہ لینے کے لیے 7 سالہ بچے کو چھری سے ذبح کرکے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کیس کے سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل