Wednesday, July 22, 2026
 

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس، اہم فیصلے کا امکان

 



پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اہم فیصلے کا امکان ہے، جبکہ ملک گیر ہڑتال پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والے اجلاس میں پیٹرولیم ڈیلرز کے نمائندوں کی اکثریت نے ہڑتال کے حق میں رائے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ اونرز کی جانب سے آج رات 12 بجے سے ہڑتال کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے، جبکہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بھی کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر سکتی ہے۔ اس حوالے سے حتمی اعلان کچھ دیر بعد پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما پریس کانفرنس میں کریں گے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل