Wednesday, July 22, 2026
 

عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: 3 پاکستانی کھلاڑیوں کاسفر راؤنڈ آف 32 میں ہی ختم

 



عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شریک چار میں سے تین پاکستانی کھلاڑیوں کاسفر راؤنڈ آف 32 میں ہی ختم ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر نیاگرا آن دی لیک میں جاری 12 روزہ عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ  کے انفرادی ایونٹ کے راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کے محمد عمیر عارف کو فرانس کے عامر خالد جوسیڈن، یحییٰ خان کو مصر کے سیف الدین رفائی اور عبداللہ نواز کو امریکہ کے برینڈن ٹیگلیارینی نے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ انگلینڈ کے گیبریل چک کو سخت جدوجہد کے بعد 1-3 سے شکست دینے والے نعمان خان پری کوارٹر فائنل میں سخت حریف عالمی جونیئر چیمپئن مصر کے محمد ذکریا سے مقابلہ کریں گے۔ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے محمد ذکریا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل