Loading
خیبر پختونخوا کی حکومت نے بجٹ میں تمام صوبائی ملازمین کی تخواہوں اور سفری الاؤنس میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
محکمہ خزانہ کی جانب الگ،الگ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق تنخواہوں اور کنونس الاؤنس میں گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین کے کنونس الاؤنس میں 50 فی صد اضافہ کیا گیا ہے، جو 5000 سے بڑھ کر 5500 اور 7 ہزار سے بڑھ کر 7500 کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بنیادی تنخواہ میں 7 فی صد عبوری اضافہ کر کے 2022 اور 2025 کے پہلے سے دیے گئے عبوری الاؤنس کو جاری بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے نئے پے اسکیل جاری کر دیے ہیں۔
حکومت کی جانب سے ان اعلامیوں میں نئے پے اسکیل کا چارٹ بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ ملازمین اپنے نئے پے اسکیل کا جائزہ لے سکیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی تنخواہ اور الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل