Wednesday, July 22, 2026
 

خیبرپختونخوا؛ کوہستان کرپشن اسکینڈل، مزید 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کی ریکوری

 



قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے صوبے کے بڑے مالیاتی کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار روپے کی ریکوری کر لی ہے۔ نیب کے مطابق ملزم دوراج خان کے پانچ مبینہ بے نامی داروں سے تمام رقم وصول کرکے احتساب عدالت نمبر III پشاور میں جمع کرا دی جو کہ جاری  تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت  ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق اب تک کوہستان میگا اسکینڈل میں 42 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں سے 6 ملزمان نے مجموعی طور پر 8 ارب 43 کروڑ روپے کے پلی بارگین کے ذریعے وصول کیے ہیں، اس کے علاوہ ملزمان اور ان کے مبینہ بے نامی داروں کی جانب سے ایک ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے بھی سرنڈر کیے جا چکے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ مزید پلی بارگین درخواستیں زیر غور ہیں، جنہیں حتمی منظوری کے لیے جلد احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب کے مطابق اس میگا اسکینڈل میں اب تک 27 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں، جن میں نقد رقم، غیر ملکی کرنسی، سونا، کمرشل اور رہائشی جائیدادیں، عالی شان فارم ہاؤسز اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل