Loading
جاپان کے دارالحکومت میں شدید گرمی کیوجہ سے دفتروں میں مردوں کو شارٹس اور ٹی-شرٹ پہن کر آنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث شہری حکومت نے اپنے "ٹوکیو کول بز پروگرام کو مزید وسعت دیتے ہوئے مرد ملازمین کو دفاتر میں شارٹس، ٹی شرٹس اور اسنیکرز پہننے کی اجازت دے دی ہے۔
اس اقدام کا مقصد ملازمین کو شدید گرمی سے بچانا، ایئر کنڈیشننگ پر انحصار کم کرنا اور توانائی کی بچت کرنا ہے۔
As Japan endures another scorching summer, the Tokyo Metropolitan Government is encouraging men to swap suits for shorts under its long-running "Cool Biz" campaign. While supporters say it's a practical way to beat the heat, critics argue workplace dress expectations still aren't… pic.twitter.com/ltb2H7aGWA
— TRT World (@trtworld) July 22, 2026
تاہم اس فیصلے پر بحث بھی شروع ہوگئی ہے، کیونکہ بعض خواتین ملازمین کا کہنا ہے کہ مردوں کے لیے لباس کے قواعد نرم کر دیے گئے ہیں جبکہ خواتین کے لیے دفتری لباس سے متعلق توقعات میں اسی تناسب سے نرمی نہیں کی گئی، جس پر صنفی مساوات کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل