Loading
ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے بتایا ہے کہ جب ننھے مداح ان سے اسپائیڈر مین کی طرح جالا نکالنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو وہ انہیں کیا جواب دیتے ہیں۔
ان اسٹائل کو دیے گئے انٹرویو میں اسپائیڈر مین کا کردار ادا کرنے والے اداکار ٹام ہالینڈ نے انکشاف کیا کہ بچے ان سے اکثر ایسی فرمائش کرتے ہیں جو پوری کرنا مشکل ہو جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بچوں کو یہ لگتا ہے کہ میں اصل میں ایک اسپائیڈر مین ہوں تو وہ مجھ سے اکثر ہاتھ سے جعلا نکال کے دکھانے کی فرمائش کرتے ہیں۔
Tom Holland reveals the excuse he gives kids when they ask him to shoot webs.
Interviewer: “Is there a specific moment where you could really see the impact it has on a child to meet you as their Spider-Man?”
Zendaya: “Many times.”
Tom Holland: “Oh yeah.
We’ve had countless… pic.twitter.com/1hVOsT6GSz
— vintae (@Vintaeonchain) July 22, 2026
اداکار نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ایسے موقع پر وہ فوراً کوئی بہانہ بنا لیتے ہیں اور بچوں سے کہتے ہیں، ’’میں یہاں آتے ہوئے سارے جالے استعمال کر چکا ہوں، اب مزید جالے لینے ورکشاپ جانا ہو گا۔‘‘
ٹام ہالینڈ کے مطابق اسپائیڈر مین کا کردار ادا کرنے کا سب سے خوبصورت پہلو یہی ہے کہ بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
واضح رہے کہ ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ 31 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔ فلم میں زینڈایا، جیکب بیٹالون، سیڈی سنک اور جان برنتھل بھی شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل