Loading
گلگت بلتستان میں 12 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی، گورنر نے وزراء کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ایڈوائس پر 12 صوبائی وزراء کی تقرری، تقریبِ حلف برداری جلد منعقد ہوگی، نئی کابینہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 8 اور استحکام پاکستان پارٹی (IPP) کے 4 ارکان شامل ہیں۔
محمد علی اختر، اقبال حسن، ناصر علی خان اور سید جلال شاہ کو صوبائی وزیر نامزد کر دیا گیا، محمد نسیم، سید توقیر مہدی، نائیک نام کریم اور ذوالفقار علی مراد بھی کابینہ میں شامل ہیں۔
محمد دلپذیر، امان علی، اسد شفیق اور انور علی کو بھی صوبائی وزیر مقرر کر دیا گیا، نومنتخب وزراء کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل