Loading
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں کارروائیاں کرتے ہوئے خواتین کو آن لائن ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے لاہور نے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم قیصر بلال کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے مدعیہ کی تصاویر، ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور دھمکی آمیز پیغامات پر مشتمل الیکٹرانک مواد برآمد ہوا۔
این سی سی آئی اے فیصل آباد نے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم سوبان احمد کو گرفتار کر لیا، جبکہ این سی سی آئی اے ملتان نے خاتون اور اس کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے والے ملزم محمد عمران کو گرفتار کر کے اس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔
ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے کہا کہ خواتین کو آن لائن ہراسگی، بلیک میلنگ اور سائبر جرائم سے تحفظ فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل