Loading
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی گلگت نے کارروائی کرتے ہوئے قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات مبینہ طور پر غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے کو فراہم کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزم قمر علی سوشل میڈیا کے ذریعے حساس نوعیت کی معلومات بیرون ملک منتقل کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے حاصل موبائل فون کی ڈیجیٹل فرانزک رپورٹ میں حساس دفاعی مقامات کی جی پی ایس ٹیگ تصاویر شیئر کیے جانے کا انکشاف ہوا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم قمر علی نے مبینہ طور پر پی اے ایف قدری بیس، اسکردو ایئرپورٹ اور سی ایم ایچ اسکردو سے متعلق تصاویر غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے کو بھیجیں، ملزم قمر علی کے خلاف مقدمہ نمبر 03/2026 درج کر لیا، پی ای سی اے ایکٹ 2016 کی دفعات 6، 7 اور 10 شامل ہیں۔
گرفتار ملزم قمر علی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ، کیس میں مزید شواہد اور ڈیجیٹل مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل