Thursday, July 23, 2026
 

جاپانی وزیر اعظم کے نیند کے شیڈول نے سب کو حیران کردیا

 



جاپانی وزیر اعظم سانائے تائیکاچی کی 0 سے 3 گھنٹے کی نیند کے شیڈول نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اکثر روزانہ صرف 0 سے 3 گھنٹے نیند لیتی ہیں جس پر ملک بھر میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق سانائے تاکائیچی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ سرکاری مصروفیات، اہم دستاویزات کا جائزہ لینے، ای میلز کے جواب دینے اور دیگر ذمہ داریوں کے باعث انہیں اکثر صرف 0 سے 3 گھنٹے کی نیند ملتی ہے جبکہ حال ہی میں 5 گھنٹے کی نیند کو انہوں نے غیر معمولی طور پر زیادہ قرار دیا۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین اور اپوزیشن جماعتوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اتنی کم نیند کے ساتھ ایک وزیرِ اعظم اہم قومی فیصلے مؤثر انداز میں کیسے کر سکتی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل نیند کی کمی توجہ، یادداشت، فیصلہ سازی اور مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بیشتر بالغ افراد کے لیے روزانہ 7 سے 9 گھنٹے نیند بہتر جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے ضروری سمجھی جاتی ہے۔ اس بیان نے جاپان میں کام کے دباؤ، ورک کلچر اور ذاتی زندگی کے توازن سے متعلق جاری بحث کو مزید تقویت دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل