Loading
ولیکا اسپتال میں ایک اور ایچ آئی وی کیس رپورٹ ہوا ہے، جس میں 18 ماہ کے بچے کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔
ولیکا اسپتال سے منسلک ایچ آئی وی آؤٹ بریک کے حوالے سے ایک اور نیا کیس سامنے آ گیا ہے، جہاں 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس نئے کیس کے بعد ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد 95 ہو گئی ہے، جبکہ اب تک 9 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
متاثرہ بچے عبدالصمد کے والد کے مطابق ان کا 18 ماہ کا بیٹا دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج رہا تھا، جس کے بعد بچہ مسلسل بیمار رہنے لگا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی ٹیسٹ کرایا گیا، جس کے نتیجے میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے 5 بچے ہیں اور وہ باقی بچوں کے بھی ایچ آئی وی ٹیسٹ کرائیں گے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں بھی اطمینان حاصل کیا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل