Thursday, July 23, 2026
 

این ایف سی ایوارڈ کے شیئر میں اضافے کیلیے کے پی کے حکومت کی آئینی عدالت میں درخواست دائر

 



خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے شیئر میں اضافہ کے لیے آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 25ویں ترمیم کے تحت فاٹا اور پاٹا کو پختونخوا میں ضم کیا گیا لیکن ضم شدہ اضلاع کے مطابق این ایف ایس ایوارڈ میں اضافہ نہیں کیا گیا، نئے اضلاع ضم ہونے کے باوجود این ایف سی شیئر پرانے فارمولے پر دیا جا رہا۔ این ایف سی شیئرز میں اضافہ نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 160 کی خلاف ورزی ہے۔ صوبائی حکومت کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وفاقی حکومت اور صدر مملکت سمیت این ایف سی کمیشن اجلاسوں میں بھی معاملہ اٹھایا گیا لیکن صدر وزیراعظم سمیت کسی متعلقہ فورم پر جائز حق کے لیے بھی شنوائی نہیں ہوئی، موجودہ آئینی درخواست کی توثیق کے پی اسمبلی 13 جنوری سے لی گئی ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے بھی خیبرپختونخوا کے شیئر میں اضافے کی حمایت کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نئے این ایف سی کمیشن کی سفارشات پر صدارتی آرڈر جاری کرنے کا حکم دے اور گرانٹ ان ایڈ آرڈر کے تحت خیبر پختونخوا کا حصہ 14.79 فیصد قرار دیا جائے۔ صوبائی حکومت نے استدعا کی کہ 25ویں ترمیم کی تاریخ سے ضم شدہ اضلاع کے حصے کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا جائے، این ایف سی ایوارڈ میں کے پی کے شیئر میں اضافے پر وفاق کا موقف غیر آئینی قرار دیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل