Loading
ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلم ’اوڈیسی‘ کے سیٹ پر اداکاروں کو اگ بوٹس نہیں پہننے دیتے تھے۔
سی بی ایس مارننگ میں گیل کنگ سے گفتگو کرتے ہوئے 55 سالہ کرسٹوفر نولن نے بتایا کہ وہ چاہتے تھے کہ اداکار مکمل طور پر اپنے کردار اور فلم کی دنیا میں رہیں۔
کرسٹوفر نولن کے مطابق اگ بوٹس جدید دور کی علامت بن چکے ہیں اور انہیں دیکھ کر اداکار اور عملہ فلم کے ماحول سے باہر آجاتے ہیں۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کوئی شوٹنگ کے دوران کیمرے سے ہٹ کر چپس کھا رہا ہو، کیونکہ ایسی چیزیں انسان کو حقیقی دنیا کی یاد دلاتی ہیں، نہ کہ اس دنیا کی جو فلم کے لیے تخلیق کی جا رہی ہوتی ہے۔
کرسٹوفر نولن نے واضح کیا کہ ان کا مقصد اگ بوٹس پر تنقید کرنا نہیں بلکہ فلم سیٹ پر اس کا استعمال ہے جس سے اداکاروں کا دیہان بٹ سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل