Saturday, July 25, 2026
 

عالمی انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ کی دو درجے ترقی

 



پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد یہ دو درجے ترقی کرتے ہوئے 103 سے 101 ویں نمبر پر آگیا۔ اس بہتری کے باوجود گرین پاسپورٹ اب بھی دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار ہوتا ہے اور صرف عراق، شام اور افغانستان سے بہتر پوزیشن رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی درجہ بندی کے بعد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہری اب 29 ممالک یا خطوں میں پیشگی ویزا کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ یہ درجہ بندی 2026 کے لیے عالمی شہریت اور رہائش سے متعلق مشاورتی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کی گئی، جس میں دنیا کے 199 پاسپورٹس اور 227 سفری مقامات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ پاسپورٹ انڈیکس میں کسی بھی پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ اس بنیاد پر لگایا جاتا ہے کہ اس کے حامل افراد کتنے ممالک یا خطوں میں بغیر پیشگی ویزا کے داخل ہو سکتے ہیں، تاہم بعض صورتوں میں سفری پابندیاں اور ویزا پالیسیاں بھی اس درجہ بندی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ فہرست میں سنگاپور بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ بھارت 81 ویں نمبر پر ہے اور افغانستان سب سے آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل