Friday, July 24, 2026
 

ایرانی حملوں کا خوف؛ اسرائیلی وزیراعظم کی امریکا کی جانب دوڑ؛ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

 



اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پیر کے روز امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات منگل کو ہوگی جبکہ اسی روز ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کی تدفین کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اپنے دورے کے دوران امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی آخری رسومات میں بھی شرکت کریں گے۔ جنھیں اسرائیل کے مضبوط حامی امریکی سیاست دانوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہو کی فروری کے آخر سے شروع ہونے والی ایران جنگ کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی اور ایران کے ساتھ حالیہ جنگ شروع ہونے کے بعد بھی دونوں قائدین پہلی مرتبہ آمنے سامنے بیٹھیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے یہ نہیں بتایا کہ نیتن یاہو اپنے دورۂ امریکا کے اختتام پر کب اسرائیل واپس لوٹیں گے تاہم سفارتی حلقے اس ملاقات کو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ایران اپنی جوابی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسرائیل کو بھی براہِ راست نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں اسرائیلی سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور ممکنہ خطرات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات میں ایران کی صورتحال، خطے کی سکیورٹی، اسرائیل کی دفاعی ضروریات، غزہ کی جنگ، مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورت حال اور امریکا-اسرائیل اسٹریٹجک تعاون سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل