Loading
ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے خلیجِ عمان میں ایک ایل پی جی ٹینکر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، اسے مبینہ طور پر ایرانی گیس لے جانے والا جہاز سمجھ کر حملہ کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملے میں ٹینکر کے عملے کے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جہاز کا انجن روم تباہ ہونے سے ٹینکر ناکارہ ہوگیا۔
دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ بحرین اور کویت کے جنگی طیاروں نے خفیہ طور پر ایران کے اندر ڈرونز اور میزائل ذخیروں سمیت متعدد فوجی اہداف پر حملے کیے۔
رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات نے بحرین اور کویت کو ایرانی اہداف سے متعلق انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں اور فضائی دفاعی معاونت بھی مہیا کی۔
تاہم ان دعوؤں پر امریکا، بحرین، کویت یا متحدہ عرب امارات کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہو سکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل