Friday, July 24, 2026
 

گوگل پر 1 ارب ڈالر جرمانہ کیوں کیا؟ ٹرمپ یورپی یونین پر برہم؛ بھاری ٹیرف کی دھمکی

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی جانب سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر تقریباً ایک ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیے جانے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا یورپ کا خزانہ نہیں ہے اور نہ ہی ہم اسے ایسا بننے دیں گے۔ اپنے بیان میں انھوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ یورپی یونین امریکی کمپنیوں اور امریکی ٹیکس دہندگان سے غیرمنصفانہ طور پر مالی فائدہ اٹھا رہی ہے۔ امریکی صدر نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت فوری طور پر اس بات کی تحقیقات شروع کرے گی کہ یورپی یونین کس طرح امریکی کمپنیوں کے ساتھ مبینہ طور پر امتیازی اور غیر منصفانہ سلوک کر رہی ہے۔ ان کے بقول یورپی یونین کو اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی طرزِ عمل کی بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی جس کے بارے میں میں پہلے بھی انھیں خبردار کر چکا ہوں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل یورپی یونین کے ریگولیٹرز نے گوگل پر 890 ملین یورو تقریباً ایک ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ یورپی حکام کا کہنا تھا کہ گوگل نے اپنی سرچ سروس اور ایپ اسٹور سے متعلق آن لائن مسابقت کے قوانین کی خلاف ورزی کی جس کے باعث کمپنی کے خلاف کارروائی کی گئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل