Saturday, July 25, 2026
 

موٹروے ایم-2 پر گاڑی آگے جانیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 خواتین جاں بحق، 2 افراد زخمی

 



موٹروے ایم-2 پر کوٹ مومن کے قریب ایک ایس یو وی گاڑی آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی توجہ ہٹنے کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اہلکاروں نے زخمیوں کو بروقت ریسکیو کرکے قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ جائے حادثہ پر ٹریفک کی روانی بھی بحال رکھی۔ ایس پی موٹروے پولیس فیصل اکرم بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے جبکہ سیکٹر کمانڈر نے ریسکیو آپریشن اور ٹریفک کی روانی کی نگرانی کی۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل