Loading
اسلام آباد میں وفاقی وزیر احد چیمہ سے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سام والڈاک نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون، ترقیاتی اقدامات اور اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ اقتصادی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت ٹیرف پالیسی میں جامع اصلاحات نافذ کرنے کے ساتھ مختلف شعبوں کے لیے 'سیکٹر بیسڈ' پالیسی اصلاحات پر بھی کام کر رہی ہے۔
احد چیمہ نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسیوں کے نفاذ میں ایف سی ڈی او کا تعاون قابلِ تحسین ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کے موجودہ پرائسنگ فارمولے سے ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ایف بی آر اور مالیاتی منصوبوں کی کارکردگی کا خود ہفتہ وار جائزہ لیتے ہیں اور بہتر منصوبہ بندی اور وسائل کے مؤثر استعمال سے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
سام والڈاک نے ٹیرف پالیسی، مختلف شعبوں کے لیے 'سیکٹر بیسڈ' پالیسیوں، اور پاور و پیٹرولیم شعبے میں حکومت کی اصلاحات کو سراہا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل