Saturday, July 25, 2026
 

ایمان مزاری کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

 



ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریلیف دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دی ہیں۔ اس حوالے سے جسٹس اعظم خان نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قابل سماعت ہونے کے اعتراضات سے متعلق پراسیکوشن کی متفرق درخواست مسترد کر دی۔ پراسیکوشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ قبل از وقت دائر ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا۔ عدالت نے سزا معطلی درخواستیں غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیں۔ یاد رہے کہ پراسیکوشن کی متفرق درخواست پر عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل