Loading
لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم بدستور موجود ہے، جس کے باعث آج بھی صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مون سون کا نسبتاً کمزور سسٹم موجود ہے تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش متوقع ہے۔
موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق دوپہر کے بعد اور سہ پہر تک بارش کا سلسلہ تھمنے کا امکان ہے تاہم شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایم ڈی واسا غفران احمد نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر نکاسیٔ آب کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے تمام فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
ادھر پی ڈی ایم اے کی جانب سے 27 جولائی تک مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ برقرار ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل