Loading
قطر نے تقریباً دو ہفتوں کے تعطل کے بعد بحری سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قطر کی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق تمام اقسام کے بحری جہازوں اور کشتیوں کو معمول کے مطابق سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
متعلقہ اداروں اور جہاز رانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ بحری قوانین اور حفاظتی ضوابط پر سختی سے عمل کریں تاکہ سفر محفوظ رہے۔
یہ پابندیاں خطے میں ایران جنگ کے باعث حالیہ کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے مدنظر عائد کی گئی تھیں۔ تاہم بحالی کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ قطری حکام نے بحری نقل و حمل کو دوبارہ معمول پر لانے کے لیے حالات کو مناسب قرار دے دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل