Loading
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور اتفاق کیا کہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارت کاری، مذاکرات اور تعمیری روابط کا تسلسل نہایت اہم ہے۔
ڈی جی آئی اے ای اے نے دوران گفتگو کہا کہ توقع ہے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد فریقین مذاکرات اور رابطے کا عمل جاری رکھیں گے، پُرامن اور دیرپا حل تک پہنچنے کے لئے بات چیت ضروری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل گروسی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے منصب کے لیے اپنے امیدوار ہونے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے اقوامِ متحدہ اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل