Loading
آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا، وزیر پیٹرولیم نے آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن سے رابطہ کرکے ملاقات کی یقین دہانی کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن صدر عابد اللہ آفریدی کی 27 جولائی پیر کو وزیر پیٹرولیم سے ملاقات ہوگی۔
اس حوالے سے پاکستان آئل ٹینکرز اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے آج مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے مطالبات کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، حکومت نے ہمارے مطالبے مان لیے تو اس کا اعلان کیا جائے گا اگر حکومت نے ہمارے مطالبے نہ مانے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
ٹینکر مالکان نے کہا کہ کمرشل لوڈنگ کو فوری ختم کیا جائے، تین سال سے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوا، موٹر وے اور این ایچ اے ٹول ٹیکس میں 180 فیصد اضافہ ہو چکا ٹول ٹیکس کے تناسب سے کرایوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔
رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مذاکرات اور خط و کتابت جاری تھی، اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے ہڑتال پر مجبور کیا، مطالبات نہ مانے گئے تو پورے پاکستان میں آئل ٹینکرز کا پہیہ جام ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل