Loading
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیوں کے نتیجے میں 32 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کی ہیں۔
ان کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق 28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب ضلع خیبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد آپریشنز اور علاقے کی کلیئرنس کی کارروائیاں کی گئیں، جن میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشت گرد مارے گئے۔
اُدھر بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
فورسز آپریشنز
پختونخوا اور بلوچستان میں بڑی کارروائیاں
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 32 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 32 دہشت گردوں کو ہلاک اور اسلحه تباہ کر دیا۔
⚔️
32 ہلاک
کل دہشت گرد
????
24 ہلاک
ضلع خیبر آپریشن
????
8 ہلاک
نوشکی بلوچستان
⏱️
24 گھنٹے
کارروائی کی مدت
????
اسلحہ بارود
برآمدگی و تباہی
????
کلیئرنس
تلاشی آپریشن جاری
????️
عزمِ استحکام
نیشنل ایکشن پلان
????
آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج
express.pk
ایکسپریس نیوز انٹرایکٹو انفارمیشن سسٹم
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کرکے تباہ کر دیا گیا جب کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل