Loading
مٹہ سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 4 خوارجی جہنم واصل کردیے گئے جب کہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق پاک فوج ،پولیس اوردیگر سیکیورٹی اداروں کی طرف سے فتنۃ الخوارج کے خلاف بھرپورآپریشن جاری ہیں۔ اس سلسلے میں مٹہ سوات میں پولیس اورمحکمہ انسداد دہشت گردی کے آپریشن میں4 خوارجی جہنم واصل کردیے گئے جب کہ زخمی ہوگئے۔
پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں انتہائی اہم اوراسٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس کے جوان کانسٹیبل گلفام خوارج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
کارروائی کے دوران 4 خوارج ایک مکان میں پناہ لے کر اہل خانہ کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں، جب کہ آپریشن تاحال جاری ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہریوں کوانسانی ڈھال کے طورپراستعمال کرنا خوارج کی بزدلی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری رہے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل