Loading
آئی سی سی نے ٹی20 کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر جگہ بنا لی۔
تازہ رینکنگ کے مطابق صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ بھارت کے ابھیشیک شرما 819 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارتی بلے باز ایشان کشن 910 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان کے صائم ایوب 560 پوائنٹس کے ساتھ 41ویں، بابر اعظم 555 پوائنٹس کے ساتھ 43ویں جبکہ سلمان علی آغا 45ویں نمبر پر موجود ہیں۔ فخر زمان 481 پوائنٹس کے ساتھ 73ویں پوزیشن پر ہیں جبکہ بھارت کے ویبھو سوریاونشی نمایاں ترقی کے بعد 48ویں نمبر پر آ گئے۔
بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے ابرار احمد 736 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان پہلے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے محمد نواز 658 پوائنٹس کے ساتھ دسویں، سلمان مرزا ایک درجہ ترقی کے بعد 636 پوائنٹس کے ساتھ 15ویں جبکہ شاہین شاہ آفریدی 30ویں نمبر پر موجود ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل