Wednesday, July 29, 2026
 

ایران نے اردن میں امریکی فورسز پر حملہ کیا، انتہائی سخت جواب دیا جائے گا، ٹرمپ کی دھمکی

 



امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے اردن میں امریکی فورسز پر حملہ کیا، جس سے ناکارہ بنایا گیا تاہم ایران کو اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ فوج نے آگاہ کیا ہے کہ اردن میں ایران کی جانب سے متعدد بلیسٹک میزائل فائر کیے گئے تاہم فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا تاہم اس کارروائی کے جواب میں ایران کو انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے ایران کو بیلسٹک میزائل حملوں کے جواب میں سخت کارروائی دھمکی دی اور کہا کہ ہم انہیں بری طرح نشانہ بنائیں گے اور انہیں بدترین مار پڑنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو ان کی طرف آنے والے پروجیکٹائل کو کامیابی سے روکنے سے پہلے میزائل حملوں پر اپنا ردعمل دینے کے لیے صرف چند منٹ لگے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور سعودی فورسز کی جانب سے گزشتہ شب عراق میں ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپ کے خلاف فضائی کارروائیاں عراقی حکومت سے رابطے کے ساتھ کی گئیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس گروپ کو دنیا کے لیے کینسر سے تعیبر کیا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ ایران کے پروکسی گروپس کے خلاف مزید کارروائیوں کا سوچ رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل