Loading
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ اروبا مرزا کی جانب سے مبینہ طور پر پرانے میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جانے پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔
پچھلے دنوں اروبا مرزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثاقب چدھڑ کے کچھ پرانے میسجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس پر ایم پی اے نے خاموشی توڑتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
View this post on Instagram
ثاقب چدھڑ نے بھی انسٹاگرام کی اسٹوری میں ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جعلی اکاونٹ سے پیغامات بھیجے گئے، اصل اکاونٹ تو وہ خود استعمال کرتے ہیں۔
چدھڑ نے یہ بھی کہا کہ اروبا مرزا کبھی بھی ان کے لیے اہم نہیں رہیں اور ان کے درمیان ایسا کوئی تعلق نہیں تھا جسے اس انداز میں پیش کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات یا دشمنی اپنی جگہ، لیکن دشمنوں میں بھی کچھ کلاس ہونی چاہیے اور وہ خاندانی ہونے چاہیں۔
اروبا مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس اور ثاقب چدھڑ کے مؤقف کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جہاں صارفین دونوں جانب کے دعوؤں پر غور اور اس پر بات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں جانب سے سامنے آنے والے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل