Friday, July 31, 2026
 

پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے

 



سابق افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ مسعود اندرابی نے بھارت، فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معرکۂ حق میں ناکامی کے بعد بھارت افغانستان میں پاکستان کیخلاف اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ سابق افغان انٹیلی جنس سربراہ مسعود اندرابی نے دی ڈپلومیٹ کے پروگرام میں کہاکہ بھارت کا اصل مقصد فتنہ الخوارج پر اثر و رسوخ قائم کرکے اسے پاکستان کیخلاف استعمال کرنا ہے۔ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر پاکستان کی بمباری بھارت  کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بیانات پاکستان کے اس مؤقف کو تقویت دیتے ہیں کہ افغان سرزمین بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل