Loading
پاکستان کے الپائن کلب نے اطلاع دی ہے کہ معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا کی قیادت میں دس کوہ پیما شمالی پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) کو قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں براڈ چوٹی (8,047 میٹر) پر برفانی تودے گرنے سے 10 کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
کلب نے کہا کہ ٹیم کی قیادت نرمل پرجا کر رہے تھے اور اس واقعے کے بعد سے ان تک نہیں پہنچ پارہے۔
براڈ پیک دنیا کا 12 واں بلند ترین پہاڑ ہے۔ اے سی پی نے کہا کہ اس مہم میں 10 افراد شامل ہیں جن میں پانچ نیپالی، ایک پاکستان، ایک عمان، ایک چین اور ایک امریکی اور ایک اور غیر ملکی کوہ پیما شامل ہیں جن کی قومیت کا انکشاف نہیں کیا گیا۔
کلب نے کہا کہ برفانی تودہ گرنے کے بعد سے پوری ٹیم مبینہ طور پر رابطے سے باہر ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد اور تمام دستیاب ریسکیو وسائل کو موسم اور آپریشنل حالات کے تحت جلد از جلد موقع پر متحرک کیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل