Friday, July 31, 2026
 

ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل

 



انگلینڈ میں جاری ’دی ہنڈرڈ‘ لیگ کے دوران بھارتی کرکٹر جمائما روڈریگز اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کے درمیان خوشگوار ملاقات نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر پہلے مصافحہ کیا اور پھر ایک دوسرے کو گلے لگا کر کھیل میں باہمی احترام اور دوستی کی خوبصورت مثال پیش کی۔ یہ منظر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ عرصے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ تعلقات میں سرد مہری دیکھی جا رہی ہے۔ Everyone debating if Fatima Sana and jemimah Rodrigues would shake hands and they straight up HUGGED?!???????????? Keep politics out of sports FOREVER. pic.twitter.com/XCE2lswGlg — A. (@anhnjo) July 30, 2026 پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھی جس کا اثر کرکٹ میدان میں بھی نظر آیا۔ بھارتی حکومت کی سخت ہدایات پر مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں سے روایتی مصافحے سے گریز کیا تھا۔ واضح رہے کہ جمائما روڈریگز اس وقت ’سدرن بریو ویمن‘ جبکہ فاطمہ ثناء ’برمنگھم فینکس ویمن‘ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ دونوں کی یہ ملاقات اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ بین الاقوامی کشیدگی کے باوجود مختلف فرنچائز لیگز میں کھلاڑی باہمی احترام اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل