Friday, July 31, 2026
 

پاکستان کو قطر سے ایل این جی کا نیا کارگو حاصل ہوگیا

 



مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود پاکستان نے قطر انرجی سے ایک اور طویل مدتی ایل این جی کارگو حاصل کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایل این جی جہاز آبنائے ہرمز کو کامیابی سے عبور کرتے ہوئے 31 جولائی کو پاکستان کے پانیوں میں داخل ہوگا، نئے کارگو سے توانائی تحفظ کو تقویت ملنے کا امکان ہے۔ قطر انرجی کے ساتھ حکومت سے حکومت (G2G) طویل المدتی معاہدے کے تحت فراہم کیے جانے والے ایل این جی کارگو کی قیمت برینٹ کروڈ کے 13.37 فیصد پر طے کی گئی، جو اسپاٹ مارکیٹ سے حاصل کیے جانے والے کارگو کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ بین الاقوامی اسپاٹ مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتیں مسلسل بلند سطح پر ہیں اور 22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا ہندسہ عبور کر چکی ہیں۔ اندازہ ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان نئی اسپاٹ بولیاں طلب کرتا تو قیمت 23.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی اوپر جا سکتی تھی۔ سینیئر حکام کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف، وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک اور نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے حکام نے خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود پہلے سے لوڈ کیے گئے ایل این جی کارگو کو آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزارنے کے لیے کوششوں کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل