Friday, July 31, 2026
 

کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں اہم پیشرفت؛ 2 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد رقم ضبط

 



کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں اہم پیشرفت  سامنے آئی ہے، جس کے مطابق 2 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد رقم ضبط کرلی گئی ہے۔ احتساب عدالت   کے جج محمد ظفر نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے کے مطابق سماعت کے دوران ملزم محمد ریاض اور جہانزیب کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ ملزم جہانزیب  کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان داسو برانچ کوہستان میں موجود اکاونٹ میں ٹرانزیکشن ہوئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم جہانزیب کے مطابق اکاونٹ کو شریک ملزم محمد ریاض نے کرپشن کی رقم کی ترسیل کے لیے استعمال کیا۔ شریک ملزم محمد ریاض نے بھی عدالت میں اعتراف کیا کہ اکاؤنٹ میں موجود 2 کروڑ 98 لاکھ 40 ہزار روپے کرپشن کے ذریعے ٹرانسفر کیے۔ فیصلے کے مطابق فریقین رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنا چاہتے ہیں۔ 2 کروڑ 98 لاکھ 40 ہزار رقم  سرکاری اکاونٹ میں منتقل کیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل