Loading
بھارتی اداکارہ اور ماڈل شہناز گل نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور اس کے فنکاروں کی کھل کر تعریف کر دی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ڈراموں میں رشتوں اور محبت کو انتہائی خوبصورتی اور حقیقت کے قریب انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں محبت دکھانے کے لیے غیر ضروری جسمانی قربت پر انحصار نہیں کیا جاتا بلکہ جذبات، تاثرات اور مضبوط اداکاری کے ذریعے کہانی کو آگے بڑھایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے کرداروں کے درمیان رومانس زیادہ حقیقی محسوس ہوتا ہے۔
شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کو رومانوی کہانیوں کے حوالے سے بے مثال قرار دیتے ہوئے اپنے پسندیدہ سیریلز میں ’میری زندگی ہے تو‘ اور ’کبھی میں کبھی تم‘ کا نام بھی لیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور خاص طور پر ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی اداکاری کو سراہا۔
ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈراموں کا کوئی کامپیٹیشن نہیں ہے اور وہ اول نمبر پر ہیں۔
شہناز گل کے ان خیالات کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا۔ پاکستانی اور بھارتی صارفین نے اداکارہ کی جانب سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تعریف کو خوش آئند قرار دیا۔
پاکستانی ڈرامے گزشتہ چند برسوں کے دوران نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر ممالک میں بھی بڑی تعداد میں دیکھے جا رہے ہیں۔ جذبات سے بھرپور کہانیاں، مضبوط کردار اور معاشرتی موضوعات پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل