Friday, July 31, 2026
 

آریان خان کی زندگی میں ایک نئی خاتون کی انٹری؟ ’مسٹری ومن‘ کے ساتھ تصویر وائرل

 



بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زد میں آگئے ہیں۔ حال ہی میں آریان خان کو لندن میں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ڈیٹنگ سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ دونوں کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے خاتون کی شناخت جاننے کی کوشش شروع کر دی۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ تصویر میں دکھنے والی خاتون ونی ٹاکیر ہیں جو کہ ایک ڈینش آرٹسٹ ہیں۔ قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب وِنی نے لندن سے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور کیپشن میں ’لندن، آئی لوو یو‘ لکھا۔         View this post on Instagram                       مداحوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ آریان اور وِنی ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر بھی فالو کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے تعلق کی نوعیت کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل