Friday, July 31, 2026
 

کراچی: جوڑیا بازار میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب، ایک کروڑ سے زائد رقم برآمد

 



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکس سرکل کراچی نے جوڑیا بازار میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی حوالہ/ہنڈی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران مرکزی ملزم حارث اور اس کے ایک ساتھی کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ڈیجیٹل شواہد اور ہاتھ سے تحریر کردہ لیجر برآمد ہوا، جس میں بینکاری نظام کو نظر انداز کرتے ہوئے حوالہ/ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک رقوم کی ترسیل کا مکمل ریکارڈ موجود تھا۔ چھاپے کے دوران ایک کروڑ 50 ہزار روپے (10.05 ملین روپے) نقد رقم بھی برآمد کر کے ضبط کر لی گئی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جبکہ مالیاتی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حوالہ/ہنڈی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی رقوم کی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ایسے نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل