Friday, July 31, 2026
 

محسن نقوی نے نظام کی ناکامی کا آج اعتراف کیا اور مولانا کب سے کہہ رہے ہیں، جے یو آئی

 



محسن نقوی کے بیان پر جمیعت علمائے اسلام (ف) نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام کی ناکامی کا اعتراف اس کا خالق خود کر رہا ہے اور مولانا فضل الرحمن پچھلے دو سال سے اس نظام کی ناکامی کا بار بار کہہ رہے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ سسٹم کی خرابی اور کمزوری کا تو بچے بچے کو علم ہے، وفاقی وزیر کی اپنی ہی حکومت کے خلاف چارج شیٹ لمحہ فکریہ ہے، طے یہ کرنا ہے کہ اس سسٹم کے خالق کون ہیں اور اس کی خرابی کے ذمہ دار کون ہیں؟ اسلم غوری نے کہا کہ ہائبرڈ  نظام کے خالق اور اس کا حصہ بننے والے لوگ، ملک کو اس مقام پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، ہائبرڈ نظام نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں، محسن نقوی کا بیان اعتراف جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ اسلم غوری نے کہا کہ نظام عدل کا کنٹرول، شعائر اسلام کی توہین، اسمبلیوں کی خرید و فروخت ، دھاندلی زدہ انتخابات، آئین پاکستان میں غیر آئینی ترامیم اس نظام کے سیاہ کارنامے ہیں، آئین سے ماورا ہر قدم ملک اور نظام کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے خلاف پروپیگنڈا کرکے ہمیں آئین کے تحفظ کی سزا دی جارہی ہے، قیادت کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کیے جاتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل