Friday, July 31, 2026
 

پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز

 



پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ پی این روشن خان، جہانگیرخان انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس پر 41 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے پہلے روز 8میں سے 4 میچز میں اپ سیٹ ہوئے۔ سابق عالمی جونیئر چیمپئن اور عالمی نمبر 129 حمزہ خان نے عالمی نمبر 85 امریکا کے شاہ جہاں خان کو0-3 سے ہرا کر اپ سیٹ کیا۔ سابق قومی چیمپئن اور عالمی نمبر 124 ناصر اقبال نےعالمی نمبر 108 سوئزرلینڈ کے لوائی حفیظ کو 0-3 سے اپ سیٹ مات دی،عالمی نمبر 123جاپان کے ناؤ کی حیاشی نے عالمی نمبر 106مصر کے سیف تیمور کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 اور عالمی نمبر 139 مصر کے علی طلبہ نے عالمی نمبر 84 ملائیشیا کے ڈنکن لی کو 0-3 سے اپ سیٹ شکست دی۔ دیگر مقابلوں میں عالمی نمبر 100 برازیل کے ڈیگو گوپی نے عالمی نمبر 138جاپان کےٹوموٹا کو0-3اور عالمی نمبر 112 ملائشیا کے ہی زیان سیو نے عالمی نمبر131 مصر کے خالد لبیب کو 1-3 سے قابو کیا۔  ورلڈ کارڈ انٹری پانے والے پاکستان کے انس خان کو عالمی نمبر 79 ہانگ کانگ کے میتھیو لائی نے سخت جدوجہد کے بعد 2-3سے ہرا دیا جبکہ ورلڈ کارڈ انٹری پانے والے دوسرے پاکستانی عبدالسعید کو عالمی نمبر 119 مصر کے عبداللہ حفیظ نے0-3سے ہرا دیا۔  دوسرے راؤنڈ میں ہفتہ کو ٹاپ سیڈ وعالمی نمبر 29 نور زمان کا ڈیگو گوبی، سیڈ2اور عالمی نمبر 49 مصر کے کریم الحمامی کا ہم وطن علی طلبہ، سیڈ 3و عالمی نمبر 56 مصر کے سلیمان خلیل کا ہی زیان سو،سیڈ 4 و عالمی نمبر 65 سوئزرلینڈ کے ڈیوڈ برنیٹ کا حمزہ خان، سیڈ 5 و عالمی نمبر67 مصر کے یاسین شودی کا حمزہ خان سیڈ 6 و عالمی نمبر 71 مصر کے محمد نصیر کا ناؤ کی حیاشی،سیڈ 7و عالمی نمبر 75 مصر کے یاسین الشافی کا ہم وطن عبداللہ حفیظ اور سیڈ و عالمی نمبر 77 پاکستان کے محمد عاصم خان کا میتھیو لائی سے مقابلہ ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل