Loading
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں گھریلوے جھگڑے کے دوران بیٹے نے چھری کے وار سے بزرگ ماں کو قتل کردیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ واقعہ نواب ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ملزم نے چھری کے وار سے والدہ کو قتل کیا تاہم ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم ذہنی مریض ہے اور اس کی عمر 55 سال ہے۔
واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ گھر میں جھگڑے کے دوران ملزم نے چھری ماری جو گردن پر لگی، جس کے بعد ملزم مفرور ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور یہ افسوس ناک واقعہ جوڈیشل کالونی کے علاقے میں پیش آیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولہ 80 سالہ سلمہ لطیف کی لاش مردہ خانہ منتقل کی جارہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل