Loading
صادق آباد روڈ پر گارمنٹس اور امپورٹڈ شوز کی دو دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کو ملحقہ دکانوں تک پھیلنے سے بھی روک دیا گیا، جس سے بڑے مالی نقصان کا خدشہ ٹل گیا۔
آگ بجھانے کے بعد فائر فائٹنگ ٹیموں نے کولنگ آپریشن بھی کامیابی سے مکمل کیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا امکان ختم کیا جا سکے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل