Friday, August 07, 2026
 

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 32 سالہ محب کے نام سے کی گئی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ کورنگی بلال چورنگی کے قریب مقامی کمپنی کی چھت پر فائرنگ سے 42 سالہ واحد نامی شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل