Loading
لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا کمزور سسٹم موجود ہے جس کے زیر اثر لاہور میں آج صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم قدرے خوش گوار ہوگیا۔
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہے گا جبکہ دوپہر کے وقت کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اگست کی رات آنے والا نیا سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں مزید بارشیں برسائے گا۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات آنے والے نئے سسٹم کے تحت مزید دو سے تین روز بارشوں کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل