Friday, August 07, 2026
 

زینڈیا اور ٹام ہالینڈ کی برطانیہ کے لگژری ہوٹل میں خفیہ ویڈنگ پارٹی

 



ٹام ہالینڈ اور زینڈیا نے برطانیہ کے لگژری فائیو اسٹار ہوٹل میں شادی کی خوشی میں خفیہ ویڈنگ پارٹی رکھی۔ ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ اور اہلیہ زنڈایا نے اپنی شادی کی خوشی میں 4 اگست کو برطانیہ کے علاقے سرے میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل بیوربروک میں خاندان اور قریبی دوستوں کے لیے ایک نجی تقریب کا اہتمام کیا۔ شادی میں ٹام ہالینڈ کے تینوں بھائی سام، ہیری اور پیڈی بھی شریک ہوئے جنہوں نے سیاہ ٹکسیڈو پہن رکھے تھے جن پر وائلڈ پھولوں کی سجاوٹ کی گئی تھی۔         View this post on Instagram                       واضح رہے کہ زنڈایا اور ٹام ہالینڈ کی ملاقات اسپائیڈر مین فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ طویل عرصے تک دونوں نے خود کو صرف اچھا دوست قرار دیا۔ بعد ازاں 2025 میں ان کی منگنی کی تصدیق ہوئی اور 2026 کے شروع میں ہی دونوں نے خفیہ طور پر شادی کر لی۔   اس جوڑے نے اب تک اپنی شادی کی تفصیلات عوامی سطح پر شیئر نہیں کیں۔ زنڈایا اس سے قبل کہہ چکی ہیں کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل