Friday, August 07, 2026
 

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل پر لیوی مزید بڑھا دی گئی

 



آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگلے دو روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوگرا نے 9 اگست تک کیلیے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا ہے جس پر اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کمی کے بعد 327روہے 62پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے مقرر ہوگئی۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 81 پیسے اضافہ کیاگ یا جس کے بعد لیوی 73روپے 47 پیسے سے بڑھا کر 74 روپے 28 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرول پر لیوی کو 80 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل