Friday, August 07, 2026
 

چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرنے والے صارفین کیلئے کمپنی کا بڑا اعلان

 



اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا مفت اور گو پلان استعمال کرنے والے صارفین کو جلد لامحدود ٹیکسٹ چیٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی اور گفتگو کے دوران انہیں خودکار طور پر کسی کمزور ماڈل پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق اس ہفتے مفت اور گو صارفین کے لیے جی پی ٹی-5.6 لُونا کو بطور ڈیفالٹ ماڈل متعارف کرایا جائے گا، جو موجودہ جی پی ٹی-5.5 اِنسٹنٹ کی جگہ لے گا۔ اوپن اے آئی کے مطابق آئندہ ہفتے مفت اور گو صارفین کو ’تھِنک‘ نامی نیا بٹن بھی دستیاب ہوگا، جس کی مدد سے وہ یہ طے کر سکیں گے کہ چیٹ جی پی ٹی جواب تیار کرتے وقت کتنی گہرائی سے تجزیہ کرے۔ کمپنی نے واضح کیا کہ اگرچہ ٹیکسٹ چیٹس پر اب کوئی مقررہ حد نہیں ہوگی، تاہم، فائل اپ لوڈ اور تصاویر بنانے کی سہولت پر بدستور استعمال کی حدود برقرار رہیں گی۔ دوسری جانب اوپن اے آئی نے اپنے پلس اور پرو صارفین کے لیے دستیاب جی پی ٹی-5.6 سول ماڈل کو بھی اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نیا ورژن زیادہ براہِ راست، مختصر اور بہتر انداز میں جواب دے گا، جبکہ غیر ضروری تفصیلات سے گریز کرے گا۔ اوپن اے آئی کا دعویٰ ہے کہ اپ ڈیٹ شدہ جی پی ٹی-5.6 سول اعداد و شمار، تاریخوں، حوالوں، قواعد اور مفروضوں سے متعلق پہلے کے مقابلے میں کم غلطیاں کرے گا۔ کمپنی کے اندرونی جائزے کے مطابق مالیاتی، طبی اور قانونی نوعیت کے سوالات میں حقائق پر مبنی غلطیوں کی شرح جی پی ٹی-5.5 انسٹنٹ کے مقابلے میں تقریباً 68 فی صد کم رہی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل